۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ نعیم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے تنظیم کے سربراہ کی شہادت کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ شہید حسن نصر اللہ امام خمینی اور رہبرِ معظم کے پیرو تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے آج اپنے میں کہا ہے کہ ہم نے ایک بھائی اور باپ کو کھو دیا ہے۔ ہم اپنے کمانڈروں اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر عباس نیلفروشان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ کے جانشین اور دیگر کمانڈروں کی فہرست بنائی جارہی ہے، ہم سب میدان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2006 کی جنگ کی طرح اس مرتبہ بھی ہم ہی میدان میں فاتح ہوں گے۔

شیخ نعیم قاسم نے صہیونی حکومت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ کے ساتھ حزب اللہ کے 20 کمانڈروں کے اجلاس کی خبر بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل تمام علاقوں میں قتل عام کر رہا ہے، یہ عام شہریوں، صحت کی تنظیموں، الرسالہ سکاؤٹس، اور بچے، خواتین اور بوڑھوں پر حملہ کر رہا ہے جو اپنے گھروں میں مقیم ہیں۔

امریکہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور اس کی مدد کرتا ہے اور اس کے قتل عام میں لامحدود فوجی مدد اور ہر قسم کی حمایت کے ساتھ حصّہ لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بھائی، ایک پیارے انسان اور اپنے باپ کو کھو دیا، میں آپ کو اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ لمحات میں بیان کر رہا ہوں۔

شیخ قاسم نے کہا کہ سید نصر اللہ مجاہدین سے محبت کرتے تھے، جنہوں نے اپنے پاس جو کچھ تھا خدا کی خاطر دے دیا، وہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور رہبرِ معظم کی راہ کے حقیقی پیرو تھے، شہید حسن نصر اللہ فلسطین کی آزادی کے عاشق تھے۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے باوجود حزب اللہ کی کاروائیوں میں کمی نہیں آئے گی۔ حزب اللہ کی جانب سے حیفا پر ایک میزائل فائر کرنے سے دس لاکھ صیہونی پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی فوج لبنان کی سرحدوں میں داخل ہونے کی صورت میں حزب اللہ کے جوان ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ صیہونی حکومت ہماری طاقت کو ختم نہیں کرسکتی، یہ جنگ طویل اور آپشنز زیادہ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .